حیدرآباد۔21۔فروری(اعتماد نیوز)آج سے پارلیمانی اجلاس کا اختتام عمل میں
آیا جس میں قومی سطح کے مشہور قائدین جیسے وزیر اعظم منموہن سنگھ ‘اسپیکر
لوک سبھا میرا کمار ‘اپوزیشن لیڈر سشما سواراج نے اجلاس میں تقریر کی۔اس
موقع پر وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریسات کی تقسیم کا فیصلہ قومی
فیصلہ ہے۔ اس فیصلہ سے ملک کے فیصلہ کرنے کی
صلاحیت کا اندازہ لگایا جا
سکتا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر میرا کمار نے انہیں اسپیکر منتخب کرنے پر تمام
ارکان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ اجلاس میں مزید
خاتون ارکان ہونے پر انہیں مزید خوشی ہوگی۔اور آئندہ اجلاس تک انکی تعداد
میں اضافہ سے متعلق اپنے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سشما سواراج نے لوک پال
بل کی منظور ی کو خوش آئند قرار دیا۔